Categories: مشرق وسطی

ملائشیائی تنظیم کا غزہ میں ایک لاکھ ڈالر کا امدادی سامان تقسیم

غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) ملائشیا میں قائم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک رفاہی تنظیم” ملائشیا. فلسطین امان” نے غزہ میں ایک لاکھ  ڈالر مالیت کا امدادی سامان تقسیم کیا ہے. آج تقسیم کیے گئے امدادی سامان میں شیرخوار بچوں کے لیے دودھ، ادویہ اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں.

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملائشیائی تنظیم کے چیئرمین پروفیسرعبداللہ کی سربرہی میں تنظیم کا ایک وفد امدادی سامان لے کرغزہ آنا چاہتا تھا تاہم مصر کی جانب سے امدادی سامان غزہ لےجانے کی اجازت نہ ملنےکے بعد غزہ کے اندرہی سے امدادی سامان خرید کرمستحق افراد میں تقسیم کیا گیا.
دوسری جانب ملائشیائی تنظیم کے چیئرمین پروفیسرعبداللہ الزیک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ باہر سے امدادی اشیاء لے کرغزہ آنا چاہتے تھے تاہم انہیں مصر کی جانب سےایسا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی سطح پرامدادی سامان خریدنا پڑا.
دریں اثناء غزہ میں”ملائشیا. فلسطین  امان” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر عمرصیام نے کہا کہ ان کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کا مقصد چار سال سے اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی کا شکار غزہ کے شہریوں کی مشکلات میں کمی کرنا ہے. ان کی تنظیم محصورین غزہ کی مشکلات کو کم کرنے کے مزید امدادی مہمات بھی چلائے گی.
ملائشیا کی تنظیم نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے اور بچوں میں ناکہ بندی ک باعث پیدا ہونے والے نفسیاتی اثرات دور کرنےکے لیے سات مقامات  موسم گرما کے کیمپ لگائے گئے ہیں.
یہ کیمپ لاھیا، وسطی غزہ، غزہ شہر، خان یونس اور رفح کے مقامات پر لگائے گئے ہیں. ان کیمپوں میں ملائشیا کے طبی ماہرین بچوں میں معاشی  محاصرے سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کے ازالے کے ساتھ ساتھ بچوں کے دیگر امراض کے علاج سے متعلق مقامی طبی عملے کو خصوصی تربیت بھی فراہم کریں گے. اس کے علاوہ ان کیمپوں میں بچوں کو تفریح کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے تا کہ ان کا غم کم کیا جا سکے.
modiryat urdu

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

9 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago