سیستان بلوچستان: دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کاآغاز

زاہدان(سنی آن لائن) ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان بلوچستان کے اہل سنت والجماعت کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کاآغاز آج 26جون 2010ء میں ہوا جو چار جولائی بروز اتوار بمطابق بائیس رجب1431ہ۔ق تک جاری رہیں گے۔

1431ہ۔ق کے سالانہ امتحانات میں صوبے کے “اتحاد مدارس اہل سنت” بورڈ کے تحت چارہزار کے قریب طلباء شرکت کریں گے۔ پچاس دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباء تیس امتحانی مقامات میں پرچہ حل کرنے اور شرکت کیلیے آئیں گے۔
یادرہے سیستان بلوچستان کے دینی مدارس کے سالانہ امتحانات ہر سال رجب کے مہینے میں منعقد ہوتے ہیں۔ “اتحاد مدارس اہل سنت بورڈ” کے بیان کے مطابق امتحانات سے قبل باہمی مشاورت سے امتحانی مقامات کاتعین کرکے امتحانات کی نگرانی کیلیے بورڈ سے منسلک مدارس کے بعض سینئراساتذہ کو چن لیاجاتاہے۔ امتحانات ختم ہونے کے بعد تمام جوابی پرچے بورڈ کے مرکزی دفتر منتقل کیے جاتے ہیں جو دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں واقع ہے۔ حل شدہ پرچوں کی تصحیح وچیکنگ کیلیے اتحاد مدارس بورڈ سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام دارالعلوم زاہدان پہنچ جائیں گے۔
اس سال تصحیح کا کام ان شاء اللہ یکم شعبان سے شروع ہوکر دس شعبان تک جاری رہے گا۔
modiryat urdu

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago