Categories: بيانات

بدامنی سے نجات کاواحدراستہ اسلام کی معتدلانہ تعلیمات کی طرف رجوع ہے

اسلام میں مسئلہ اعتدال کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا اسلام اعتدال اور میانہ روی کا دین ہے اور ہر شعبے میں اسلام نے اعتدال کو مدنظر رکھاہے۔ خطیب اہل سنت نے مزید کہا ایک طرف اسلام نے دنیا پرستی وشہوت پرستی سے منع کیاہے وہیں ترک دنیا اور رہبانیت کو بھی ناجائزقرار دیاہے۔ اسلام کا فرمان ہے لوگوں کے ساتھ اجتماعی زندگی گزار کر حلال روزی کمانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مگر دنیاپرست بھی نہیں بنناچاہیے، زاہد رہ کراللہ تعالی کی عبادت کرنی چاہیے۔ صحراؤں اور پہاڑوں کا رخ کرکے عام زندگی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

جامع مسجدمکی زاہدان میں خطاب کرتے ہوئے حضرت شیخ الاسلام نے کہا اسلام افراط وتفریط سے دور ہے۔ مادہ پرست مغربیوں نے دنیا میں افراط کیا اور مادہ پرستی پر اترآئے جبکہ عیسائی پادریوں اور راہبوں نے تفریط سے کام لیا۔ لیکن اسلام کہتاہے: ،،نعم المال الصالح للرجل الصالح،،(کیا ہے اچھا اور مبارک ہے پاک مال نیک وصالح انسان کیلیے) یعنی حلال مال نیک انسان کیلیے مبارک اور خالی ازاشکال ہے۔
مولانا عبدالحمید نے مزید کہا اسلام خوبیوں، پاکیوں اور راسخ عقیدے کے ساتھ اچھے اعمال کادین ہے۔ اس لیے اسلام پر پوری طرح عمل کرکے اخلاق رذیلہ؛ بغض وحسد اور عداوت سے اجتناب کرناچاہیے۔ بات آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام عدل وانصاف، دینداری اور نیک برتاؤ کا دین ہے۔ اسلام نے معاشرے کے ہرشعبہ وطبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو تحفظ دیکر انہیں ان کے مخصوص حقوق سے بھی نوازا ہے۔ چنانچہ اسلام نے خواتین کے حقوق کے تحفظ پرزور دیاہے۔
کامیابی کا واحد راستہ اسلام کی معتدلانہ تعلیمات پر عمل کرنے کو قرار دیتے ہوئے مولانا عبدالحمید نے کہا اسلام کسی بھی اسلامی معاشرے کے امن وامان کاذریعہ ہے۔ اس کی تعلیمات ساری نیکیوں کی جڑ ہیں۔ اگر پوری طرح اسلام کی تعلیمات پرعملدرآمد ہوجائے تو انسانی معاشرے کے مسائل ختم ہوجائیں گے۔
آخر میں انہوں نے تاکیدکی کہ آج کل اعتدال سے دوری کی وجہ سے پوری دنیا ہرج ومرج اور بدامنی کاشکارہے۔ اسلام کے اعتدال ومیانہ روی کی طرف رجوع دنیا کو ہلاکت وبربادی سے نجات دلانے اور کامیابی تک پہنچانے کاواحد راستہ ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت عوام کے معاشی حالات پر توجہ دیں

ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…

2 days ago

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی اجلاس منعقد ہوا

خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…

2 days ago

حجاب اور اسرائیل کے معاملے پر اختلافات، ترکیہ آذربائیجان کے درمیان بڑھتی دوریاں

ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔

6 days ago

فرانس میں مہنگائی کے خلاف پرتشدد احتجاج جاری، وزیراعظم کی کرفیو لگانے کی تجویز

فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…

6 days ago

خطے میں کشیدگی؛ فیلڈ مارشل اہم دورے پر تہران پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔

6 days ago

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

1 week ago