Categories: رپورٹس

افغانستان میں غیر ملکی افواج کے لیے ہلاکت خیز مہینہ

رپورٹ (وی او اے نيوز) افغانستان میں جون کے مہینے میں اب تک امریکہ اور نیٹو کے کم از کم 79 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جو 2001 ء کے اواخر میں طالبان کے خلاف شروع ہونے والی لڑائی میں بین الاقوامی افواج کاکسی ایک مہینے میں ہونے والا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔

اِن میں وہ چار فوجی بھی شامل ہیں جو جمعرات کو جاری ہونے والے نیٹو کے ایک بیان کے مطابق جنوبی افغانستان میں ایک روز قبل ہونے والے گاڑی کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ جبکہ اُسی روز ملک کے مشرقی اور مغربی حصوں میں بم دھماکوں میں نیٹو نے چار غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔
آسٹریلیا کے وزیر دفاع نے بھی بدھ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ آسٹریلوی فوج افغانستان سے انخلاء کا عمل اگلے دو سالوں میں شروع کر سکتی ہے اور اُن کا کردار افغان نیشنل آرمی کو تربیت دینے تک محدود ہو سکتا ہے تاکہ وہ خود اپنے ملک کی سکیورٹی کا انتظام سنبھال سکیں۔
افغانستان میں آسٹریلیا کے 1,500 فوجی تعینات ہیں جن کی اکثریت جنوبی صوبہ اُرضگان میں موجود ہے ۔ پچھلے نو سالوں میں لڑائی کے دوران 16 آسٹریلوی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
طالبان باغیوں کے حملوں میں حالیہ دنوں میں غیر معمولی شدت ایک ایسے وقت آئی ہے جب نیٹو نے جنوبی شہر قندھار اور اس کے اردگرد علاقوں سے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے ایک بڑا آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
گزشتہ سال اگست کے مہینے میں 77 غیرملکی فوجی ہلاک ہو ئے تھے۔
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago