Categories: پاکستان

شمالی وزیرستان:امریکی میزائل حملوں میں درجن سے زائدشہید،12زخمی

میران شاہ/اسلام آباد(ایجنسیاں)شمالی وزیرستان پر جاسوس طیارے کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد13 ہو گئی جب کہ دیگر 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے دتہ خیل میں ایک گھر پر جاسوس طیارے سے چار میزائل فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں 13افراد شہید اور 12زخمی ہوگئے، جب کہ دو گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ زخمیوں کو نجی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جب کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کے بارے میں فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔ ادھر علاقے میں اب بھی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جن کے باعث وہاں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
دوسری جانب امریکی جاسوس طیاروں نے میرانشاہ سے پندرہ کلومیٹر دور میرعلی کے ایک گائوں کھاڈی میں طالبان کے مشتبہ گھرپردومیزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ادھرسرکاری حکام نے بھی میزائل حملے کی تصدیق کردی ہے حملے کے بعد مقامی لوگوں نے علاقے کی  چاروں طرف سے ناکہ بندی کرکے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago