Categories: مشرق وسطی

ایک اور امدادی جہاز پر اسرائیل کا قبضہ، ناکہ بندی توڑنے کیلئے ترک وزیراعظم کا خود غزہ جانے کااعلان

مقبوضہ بیت المقدس،انقرہ( ايجنسياں) اسرائیل نے غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے آئرلینڈ کے جہاز پر بھی قبضہ کر لیا جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ناقابل برداشت ہے ۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے کہاہے کہ غزہ کے محاصرہ نے سخت انسانی بحران پیدا کر دیا ہے، اسرائیل فوری طور پر غزہ سے پابندی اٹھائے، انہوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی حملہ کی فوری تحقیقات کرائی جائیں گی۔
وائٹ ہاؤس نیشنل سیکورٹی کے ترجمان مائیک ہیمر نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے، امریکا سمجھتا ہے کہ اسرائیل کوطریقہ کار تبدیل کرنا ہوگا۔ مائیک ہیمر نے کہا کہ محصورین غزہ تک امداد کی فراہمی امریکا کی ذمہ داری ہے۔ وائٹ ہاوٴس نے اسرائیل کوتنبیہ کی ہے کہ وہ غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کردے ۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے حملہ کے بعد کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔
بحری جہاز کے ایک امدادی کارکن نے بتایاکہ اسرائیل نے غزہ سے پچپن کلو میٹر دورجہاز پر قبضہ کیا۔رچل کوری نامی آئرش جہاز پر شمالی آئرلینڈ کے نوبل انعام یافتہ میریڈ میگوائر اوراقوام متحدہ کے سابق نائب سیکرٹری جنرل ڈینس ہیلی ڈے بھی سوار ہیں۔اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں قیام پذیر حماس کے چار ارکان پارلیمنٹ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔
ترک وزیراعظم کامحصورفلسطینیوں کیلئے امداد خودلے جانے کااعلان

استنبول۔ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لئے امدادسامان خود لے جانے کا اعلان کردیا۔آج نیوز کے مطابق ترک وزیراعظم نے محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان خود لے جانے کا اعلان کردیا ہے۔وزیراعظم طیب اردگان اور بحری جہاز کی حفاظت کے لئے ترک بحریہ بھی ساتھ ہوگی۔

modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago