Categories: مشرق وسطی

القاعدہ کے ہاتھوں یمنی فوج کے کرنل کا قتل

دبئی (العربية.نیٹ) یمن کے دارلحکومت صنعاء سے العربیہ ٹی وی کے نمائندے نے بتایا ہے کہ القاعدہ کے مسلح جنگجووں نے یمنی فوج کے ایک حاضر سروس کرنل کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

عینی شاہدوں کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں العربیہ کے نمائندے نے بتایا کہ کرنل الشائف کو مارب شہر اور تیل صاف کرنے والی ریفائینریز کو ملانے والی شاہراہ پر خود کار اسلحے سے فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ حملہ آور القاعدہ کے العثیلی گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔
اس قاتلانہ حملے میں انٹلیجنس یونٹ 315 کے اور اعلی افسر کو بھی زخم آئے، حملے میں کرنل الشائف کے ہمراہ سفر کرنے والے میجر محمد صالح الجوفی بھی شدید زخمی ہوئے۔ انہیں مقامی اہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل کرا دیا گیا ہے۔
مارب پریس نامی ویب پورٹل سے بات کرتے ہوئے نامعلوم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے جنگجو علاقے کو کمان کرنے والے کرنل محمد علی المقدشی کو قتل کرنا چاہتے تھے لیکن کرنل الشائف کی گاڑی اصل ہدف سے پہلے جنگجووں کی فائرنگ کا شکار ہو گئی۔
modiryat urdu

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

3 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago