Categories: مشرق وسطی

اسرائیل نے فریڈم فلوٹیلا کے 124 رضاکار رہا کر دیئے

دبئی (العربيہ) اسرائیل نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب تین پاکستانیوں سمیت 126 عرب اور دوسرے غیر ملکیوں کو رہا کر دیا کہ جنہیں گذشتہ روز صہیونی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود میں محصورین غزہ کے لئے امداد لیکر آنے والے قافلے پر حملے کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔

اردن سے العربیہ ٹی وی کے نمائندے نے بتایا ہے کہ ان غیر ملکیوں کو بئر سبع کی اسرائیلی جیل سے رہا کیا گیا ہے۔
رہائی پانے والوں میں پاکستان کے پرائیویٹ ٹی وی چینل”آج” کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید طلعت حسین، پروڈیوسر رضا آغا اور الخبیب فاونڈیشن کے سربراہ ندیم احمد خان ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں۔ رہائی پانے والوں میں 30 اردنی، آٹھ ارکان پارلیمنٹ سمیت 28 الجزائری، چار بحرینی، سات مراکشی، 18 کویتی، چار یمنی، 11 ملائشیائی، تین موریتانی، تین آذربائیجانی، 12 انڈونیشائی اور ایک عمانی شہری شامل ہیں۔
العربیہ کے نمائندے کے مطابق اردنی حکومت نے رہائی پانے والوں کا استقبال کے لئے آنے والوں کو استقبال کی بہتر سہولیات فراہم کی ہیں۔
محصورین غزہ کے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد اسرائیل کو عالمی سطح پر بہت زیادہ تنقید اور دباو کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد صہیونی ریاست نے 680 گرفتار شدگان کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل اسرائیل نے دھمکی دی تھی کہ وہ ان بیس افراد کو رہا نہیں کرے گا کہ جنہوں نے بحری جہاز پر حملہ آور یہودی فوجیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نیر ھیفٹنز نے صحانیوں کو تحریری بیان میں یہ خبر دی تھی کہ “تمام زیر حراست کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔”
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago