Categories: مشرق وسطی

دوستی کی طرح ہماری دشمنی بھی بھرپور ہوتی ہے، ترک وزیراعظم

انقرہ( ایجنسیاں) ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں محصورفلسطینیوں کیلئے امداد لے جانے والے قافلے پر اسرائیلی فوج کاحملہ ریاستی دہشت گردی ہے جس کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ اسرائیل کو اس اقدام کی سخت سزا ملنی چاہئے .

عالمی برداری اس واقعہ کی اسرائیلی تحقیقات پر اعتماد نہ کرے۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل سمیت کوئی بھی ہمارے صبر کا امتحان نہ لے، فریڈم فلوٹیلا میں قتل عام پر اسرائیل کو سزا ملنی چاہئے، اسرائیل نے ثابت کردیاہے کہ وہ دنیا میں نفرت پھیلا رہا ہے ،عالمی برادری اسرائیل کوباورکرائے کہ اب حد ہو چکی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کسی کو ترکی کے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہئے اور دوستی کی طرح ترکی کی دشمنی بھی بھرپور رہی ہے، ترکی کی دشمنی بھی اتنی ہی شدید ہے جس طرح کہ اس کی دوستی کی اہمیت ہے،ترکی کی دوستی کو کھو دینے والا خود اس کاذمہ دار ہوگا۔
اردگان نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی جانب سے غیر جانبدارانہ انکوائری اور مغویوں کو رہا کرنے کے مطالبے کے علاوہ بھی مزید اقدام اٹھایا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ مذمت کے خشک بیانات کافی نہیں ہیں اور نتائج چاہئیں ۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago