وسطی امریکا میں سمندری طوفان ،ہلاک ہونیوالوں کی تعداد142 ہوگئی

گوئٹے مالا سٹی (خبررساں ادارے)  وسطی امریکا کی ریاستوں گوئٹے مالا ، ایل سلواڈوراور ہونڈرس میں سمندری طوفان اگاتھا کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 142 ہوگئی جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

سمندری طوفان اگاتھا نے سب سے زیادہ تباہی گوئٹے مالا میں مچائی جہاں شدید بارشوں اورسیلاب سے مکانات ٹوٹنے اور مٹی کے تودے گرنے سے اب تک118افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔جبکہ53 افراد تاحال لاپتا ہیں اور1لاکھ 10ہزارافراد گھربارچھوڑ کر محفوظ مقام پرمنتقل ہو گئے ہیں۔
صوبہ چمال ٹینانگو کے گورنر ڈی لیون کے مطابق سیلاب کے باعث کئی پل بہہ گئے اور اہم شاہراہیں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔۔ریسکیوٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد تل رسائی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔لیون نے کہا کہ متاثرین کے لیے صاف پانی، خوراک ،کپڑے اور کمبلوں کی اشد ضرورت ہیں۔
سلواڈور کے صدر موریکیو فونس کے مطابق طوفانی بارشوں سے9 افراد ہلاک ہوئے اور 11ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔اب تک179 مٹی کے تودے گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ جبکہ 95 فیصد سڑکیں متاثر ہوئی ہیں ۔ ہونڈرس میں طوفان کے باعث 15افراد ہلاک اور 3ہزار بے گھر ہوئے ہیں ۔ تینوں ملکوں میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago