Categories: مشرق وسطی

غزہ پراسرائیلی طیاروں کی بمباری ، 15 فلسطینی شہری زخمی

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین) اسرائیلی فوج نےغزہ کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ  پھر بمباری کی ہے جس میں کم ازکم 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ صہیونی جنگی طیاروں نے بمباری کے دوران غزہ کے جنوب میں پہلے سے تباہ شدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور شمال میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ایک مبینہ تربیتی مرکزکو نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی لڑا کا طیاروں نے جنوبی غزہ میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب شہری دفاع کے دفتر پر تین میزائل داغے، جبکہ بمباری میں غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پر زیر زمین ایک سرنگ کو نشانہ بنائے جانےکی بھی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح اسرائیلی فوج کے “ایف سولہ” طیاروں کے ذریعے غزہ کے شمالی علاقے بیت حانون میں اسلامی تحریک مزاحمت- حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ٹریننگ سینٹر پرگولہ باری کی گئی، جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک مزاحمت کار زخمی ہو گیا۔ حملے میں نشانہ بننے والی عمارت مکمل طور تباہ جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ بمباری کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب غزہ میں ایمر جنسی میڈیکل سروسز نے اسرائیلی جنگی طیاروں کی گولہ باری سے 15 فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ایمر جنسی سروسز ذرائع کے مطابق گولہ باری سے شہریوں کو معمولی زخم آئے ہیں۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
فلسطینی ایمر جنسی میڈیکل سروسز نے صہیونی طیاروں کی گولہ باری میں عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago