Categories: رپورٹس

عراق جنگ: 4394امریکی فوجی ہلاک،721ارب ڈالراخراجات

بغداد(رپورٹ: جنگ نیوز) عراق جنگ میں اب تک 4394امریکی فوجی ، 1471 امریکی شہری،141 صحافی اور437 اعلیٰ عراقی شخصیات ہلاک کیے جا چکے ہیں. اس جنگ پر کل 721ارب ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے نے عراق جنگ سے پہلے اور موجودہ صورت حال کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عراق میں اکتوبر 2007ء میں امریکی فوجیوں کی تعداد ایک لاکھ 70ہزار تھی جب کہ مئی 2010ء میں94ہزار ہے۔
30اپریل 2010ء تک امریکی فوجیوں کی عراق جنگ میں ہلاکتیں 4394 ہو چکی ہیں اور جھڑپوں کے دوران امریکی زخمیوں کی تعداد31790 جب کہ جنگی کارروائیوں کے علاوہ امریکی فوجی زخمیوں کی تعداد 38845 ہوئے۔ عراق میں 1471 امریکی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی جب کہ اس جنگ میں کل141صحافی اور 437عراقی اعلیٰ شخصیات کو قتل کردیا گیا۔
عراق جنگ پر721ارب ڈالر کے اخراجات ہوچکے ہیں، جنگ سے قبل یومیہ 2.58ملین بیرل تیل پیداوار تھی جو رواں برس28اپریل تک2.40ملین بیرل ہوگئی ہے۔
عراق جنگ سے قبل عراق میں ملک بھر میں بجلی 3958میگاواٹ تھی جواب6280میگا واٹ ہوچکی ہے۔
جنگ سے قبل لینڈ فون کی تعداد8لاکھ 33ہزار تھی جو اب13لاکھ ہو چکی ہے، موبائل فون کی تعداد جنگ سے قبل80ہزار جب کہ اب ایک کروڑ 95لاکھ ہے.
جنگ سے قبل بے گھر افراد کی تعداد 10 لاکھ 21 ہزار962 تهی جب کہ اب15لاکھ ہے۔ جنگ سے قبل5لاکھ عراقی بیرون ملک رہائش پزیر تھے اب20لاکھ ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago