Categories: پاکستان

کوئٹہ دھماکا: نجی ٹی وی کے کیمرہ مین ، ڈی ایس پی سمیت 8افراد جاں بحق

کوئٹہ (ايجنسياں) کوئٹہ کے سول اسپتال میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ظاہر شاہ کاظمی اور نجی ٹی وی چینل کے سینئر کیمرہ مین ملک عارف بھی شامل ہیں۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کوئٹہ قاضی عبدالواحدنے 8افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ، زخمیوں میں پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا ناصر شاہ بھی شامل ہیں۔

کوئٹہ کے مرکزی علاقے منان چوک پر نجی بنک کے افسر سید ارشد زیدی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ، ان کی میت سول اسپتال پہنچا ئی گئی مرحوم ارشد زیدی بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر آغا اشرف زیدی کے صاحبزادے بتائے جاتے ہیں ارشد زیدی کی ٹارگٹ کلنگ کی اطلاع ملنے پر ان کے لواحقین، دوست و احباب کی بڑی تعداد اور پولیس حکام سول اسپتال پہنچ گئے، جبکہ واقعہ کی کوریج کیلئے میڈیا کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی سول اسپتال پہنچ گئی۔ اس دوران شعبہ حادثات کے باہر انتہائی دھماکا شدید تھا، جس سے شعبہ حادثات اور قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے پولیس اہلکاروں سمیت نجی ٹی وی چینل کے دو نمائندوں اور ایک کیمرہ مین ملک عارف شدید زخمی ہوگئے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ظاہر شاہ کاظمی اور ملک عارف بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ دھماکے سے جیو نیوز کے نمائندے سلمان اشرف بھی معمولی زخمی ہوئے اور ان کی قوت سماعت متاثر ہوئی۔ دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کا محاصرہ کرلیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کوئٹہ قاضی عبدالواحد نے جائے وقوعہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی یہ واردات فرقہ واریت کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ جائے وقوعہ ایک مشتبہ سر اور بازو ملے ہیں اور شبہ ہے کہ یہ دھماکا خودکش ہوسکتاہے، ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ شہر میں 91مقامات پر کیمرے نصب کئے
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago