Categories: افغانستان

افغانستان کو غیرملکی تسلط سے آزاد کراناچاہتے ہیں،حزب اسلامی

کابل (ایجنسیاں) حزب اسلامی نے کہا ہے کہ افغانستان کو غیرملکی تسلط سے آزاد کراکے جنگ کاخاتمہ چاہتے ہیں۔امن منصوبہ غیرملکیوں کے لیے آخری موقع ہے۔یہ وقت نکل گیا تواتحادی افواج کو بھی روسیوں کی طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کابل کا دورہ کرنے والے حزب اسلامی کے اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ افغان امن منصوبہ سے دنیا کوآگاہ کرناچاہتے ہیں۔اس کے تحت وہ نہ توموجودہ حکومت کاخاتمہ یاانتظامی امور میں حصہ داربننے کے خواہش مندہیں اور نہ ہی اپنے لیے کوئی خاص رعایت مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف افغان جنگ کا خاتمہ اور افغانستان سے غیرملکی افواج کا انخلا چاہتے ہیں۔جبکہ امریکی فوجی حکام امن منصوبے کی مخالفت کررہے ہیں اور جنگ جاری رکھنے پربضد ہیں۔بیان میں کہاگیا ہے کہ مفاہمت کے لیے امن منصوبہ غیرملکیوں کے لیے آخری موقع ہے۔کمزور ہونے کی صورت میں کبھی مذاکرات کی میز پر نہیں آئیں گے۔حزب اسلامی دشمنوں کی شرائط پرکوئی امن معاہدہ نہیں کرے گی۔اوراتحادی افواج کو بھی روسی افواج کی طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ افغان طالبان پر بھی امن منصوبہ قبول کرنے کے لیے زوردیا جائے گا اورامریکا سے براہ راست مذاکرات کو ترجیح دی جائے گی۔
اس سے قبل امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہا تھا کہ طالبان سے مفاہمت کے لیے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔انھیں کمزورکرنے کے بعد مذاکرات کیے جائیں۔ تاکہ وہ امریکا کی شرائط قبول کرلیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago