شیخ ازہر ڈاکٹرطنطاوی کے انتقال پرشیخ الاسلام مولاناعبدالحمید کا اظہارتعزیت

زاہدان(سنی آن لائن) جامعہ دارالعلوم زاہدان کے سربراہ اور شورائے اتحاد مدارس اہل سنت بلوچستان کے سرپرست اعلی شیخ الاسلام مولاناعبدالحمید نے شیخ ازہر ڈاکٹر محمدسید طنطاوی کے انتقال پرملال پر پوری امت مسلمہ کے نام ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔ معروف مصری عالم دین دس مارچ (بدھ) کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں دل کا دورہ پڑنے سے اس فانی دنیا کو چھوڑکر خالق حقیقی سے جاملے تھے۔

حضرت شیخ الاسلام دامت برکاتہم کے تعزیتی پیغام کے متن درج ذیل ہے:

إنا لله وإنا إليه راجعون
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ مایہ ناز عالم دین ڈاکٹر شیخ محمدسید طنطاوی رحمۃ اللہ کے سانحہ ارتحال کی خبرموصول ہوئی۔
بلاشبہ مرحوم کاشمار قافلہ حق کے شہسواروں میں ہوتاتھا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی علم اوراسلام کی خدمت میں صرف کردی۔ ان کے انتقال سے عالم اسلام، علم ایک روشن ستارے سے محروم ہوگیاہے۔عالِم کی موت علم کی رخصت سے مترادف ہے۔
اس مصیبت پر میں پوری امت مسلمہ خاص کر جامعہ ازہر، مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے شاگردوں اورمتعلقین کی خدمت میں تعزیت عرض کرتاہوں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان اور صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اجرجزیل اورصبرجمیل عطافرمائے۔ سب کچھ اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے، جب چاہے حیات دے اور جب چاہے روح قبض کرے۔ بلاشبہ ہربات اس کے پاس لکھی ہوئی اور طے شدہ ہے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

(مولانا) عبدالحمید
صدرجامعہ دارالعلوم زاہدان
اور
سرپرست اعلیٰ شورائے اتحاد مدارس دینیہ اہل سنت بلوچستان، ایران
modiryat urdu

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago