Categories: فقہ و احکام

فحش فلموں سے چھٹکارا پانے کانسخہ

سوال: میں چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ کا طالب علم ہوں اورمیں جوان ہوں اس لیے میں اکثر فحش فلمیں دیکھنے میں ملوث ہوجاتا ہوں، میں اس سے چھٹکارا پانا چاہتاہوں۔ برائے کرم مجهے بتائیں کہ میں اس سے کیسے نجات پاؤں؟ میں پانچ وقت کی نماز بھی پڑھتا ہوں لیکن پھر بھی میں یہ حرکت نہیں چھوڑ پاتا ہوں۔ برائے کرم مجھے مشورہ عنایت فرمایئے.

جواب: عزم اور ہمت کرلیں گے تو چھٹکارہ ہوجائے گا ورنہ نہیں، جس کی صورت یہ ہے کہ دو رکعت نفل صلاة التوبہ پڑھ کر خوب گڑگڑاکر اللہ پاک سے سچی پکی توبہ کرلیں اور دل دل میں اللہ پاک سے یہ معاہدہ کرلیں کہ یا اللہ اب فحش فلم کبھی نہ دیکھوں گا، اگر دیکھوں گا تو بارہ رکعت نوافل پڑھ کر اور سو روپئے کسی غریب کو دے کر سچی پکی توبہ کروں گا اگر اس کے باوجود دیکھ لیں تو پھر سولہ رکعات اور دیڑھ سو روپئے اپنے اوپر لازم کرلیں، نیز یہ بھی لازم کرلیں کہ جب تک مقررہ نوافل ادا نہ کرلوں گا اور مقررہ رقم کو غریب کے حوالہ نہ کروں گا، اس وقت تک کھانا نہ کھاوٴں گا، چند مرتبہ اس نسخہ پر اخلاص سے عمل کریں گے تو ان شاء اللہ نجات حاصل ہوجائے گی۔

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

modiryat urdu

Recent Posts

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ آذربائیجان اپنا حکم واپس لیں

جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…

17 hours ago

پشاور: سکول کی چھت گرنے سے 27 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، متعدد زخمی

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں الخیر اسکول سسٹم کی چھت اچانک گرنے کے باعث…

17 hours ago

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان فاصلہ بڑھاتی ہیں

ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان…

1 week ago

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 weeks ago