پشاور کے علاقے دیر کالونی میں الخیر اسکول سسٹم کی چھت اچانک گرنے کے باعث 16 طلبہ اور ایک خاتون ٹیچر سمیت مجموعی طور پر 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر ویکلز اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے ملبے تلے دبے بچوں اور اساتذہ کو نکالنے کے لیے فوری طور پر آپریشن کا آغاز کیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ ریسکیو ٹیموں نے 40 سے زائد زخمی طلبہ اور اساتذہ کو ایمبولینسوں کے ذریعے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا۔
ابتدائی طور پر 7 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں ہسپتال ذرائع نے افسوسناک حادثے میں کل 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔
مقامی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے کے نیچے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے موقع پر امدادی کاموں کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ زندہ فرد کو بحفاظت نکالا جا سکے۔
جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…
’بی جے پی والے کہتے ہیں کہ ان لوگوں کو صاف پانی کا حق نہیں…
ملک کی نجات حقیقی گفتگو سے وابستہ ہے / پھانسیاں قوم اور حکومت کے درمیان…
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…