Categories: مشرق وسطی

فوجی یونیفارم میں ملبوس افراد کی جنوبی بغداد میں خون کی ہولی

بغداد (ایجنسیاں) عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کی صبح فوجی یونیفارم میں ملبوس افراد نے جنوبی بغداد کے تین گھروں میں گھس کر 25 افراد کو قتل کر دیا۔ قتل عام کا نشانہ بننے والے افراد کا تعلق القاعدہ مخالف ملیشیا سے بیان کیا جاتا ہے۔

وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیس مرد اور پانچ خواتین شامل ہیں۔ یہ خونریز کارروائی عراقی دارلحکومت کے الرشید ڈسٹرکٹ میں واقع الصوفية محلے میں پیش آئی۔
یہ بہیمانہ واردات ایک ایسے وقت میں رونما ہوئی ہے کہ جب سیاسی جماعتیں نئی حکومت کی تشکیل کے لئے صلاح مشورے میں مصروف ہیں۔
شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عراقی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فوجی گاڑیوں پر سوار افراد نے ملڑی یونیفارم پہن رکھا تھا۔ انہوں نے ہور رجب کے علاقے الصوفية میں تین گھروں پر حملہ کیا اور آنا فانا پچیس افراد کو موت کے گھات اتار دیا۔
پولیس کے مطابق بندوقوں سے مسلح حملہ آوروں نے ہلاک کئے جانے والے افراد کے ہاتھ رسیوں سے باندھ دیئے اور پھر سر میں گولیاں ماریں۔ وزارت دفاع نے بھی واقعے اور اس میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کر دی ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago