Categories: پاکستان

کراچی ہلاکتوں میں اضافہ کشیدگی بدستور موجود

كراچی (ایجنسیاں) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اور قصبہ کالونی میں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کی تعیناتی کے باوجود پیر اور منگل کی درمیانی شب وقفے وقفے سے فائرنگ کی اطلاعات ملی ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم چھ مزید افراد کی ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد گذشتہ چارروز کے دوران فائرنگ کے ان واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ ملک کے اس اقتصادی مرکزتشدد کے ان حالیہ واقعات کے باعث شہر میں کشیدگی بدستور موجود ہے ۔

اورنگی ٹاؤن کے سپرنٹنڈنٹ پولیس غیاث قریشی نے گذشتہ شام وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام لوگوں کی ہے اور اس سلسلے میں گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں ۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ فائرنگ اور پتھراؤ کے باعث علاقے میں کاروبار بند ہے اور لوگ گھر وں میں محصور ہیں۔
کراچی پولیس کے سربراہ وسیم احمد کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں جاری کشیدگی دو لسانی گروپوں کے درمیان تصادم کا نتیجہ ہے اور اُن کے بقول پولیس کی نفری میں اضافہ اور شہر کو اسلحے سے پاک کیے بغیر ان واقعات پر قابو پاناممکن نہیں۔
شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے پیر کی شام حکمران پیپلزپارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں کے مذاکرات ہوئے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ کچھ سازشی عناصران جماعتوں کے اتحاد کو توڑنے اور شہر میں عدم استحکام کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago