شمالی ایران: سنی عالم دین گرفتار

تالش (سنی آن لائن): ایران کے شمالی صوبہ گیلان کے شہر تالش سے تعلق رکھنے والے ممتاز سنی عالم دین شیخ قریشی گزشتہ ایک ہفتہ سے لاپتہ ہیں۔

سنی ذرائع ابلاغ کے مطابق تالش کے دینی مدرسے کے مہتمم اور جامع مسجد محمدیہ کے خطیب کے گھر پر گزشتہ ہفتے کے اتوار 10 جنوری کو پولیس اور حساس اداروں نے چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا جس کے بعد انہیں نامعلوم پر منتقل کردیا گیا۔ سیکورٹی اہلکاروں نے سنی عالم دین کی ذاتی اشیاء کمپیوٹر، کتابیں اور موبائل سمز تک اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے شیخ قریشی ایران کی سیکورٹی ایجنسی کی کوٹھڑیوں میں زیر حراست ہیں۔
یاد رہے کئی برس پہلے بھی شیخ قریشی ایک سال تک قید رہے ہیں۔ اب کی بار ان کی اغوانما گرفتاری کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ قریشی ایک صالح اور خیرخواہ داعی عالم دین ہیں جن کا کسی سیاسی دھڑے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے با وجود ان کی غیر قانونی گرفتاری اور گھروالوں سے رابطہ کرنے کی اجازت نہ دینا باعث تشویش ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago