Categories: افغانستان

افغانستان: طالبان سے جھڑپ، 3 امریکی فوجیوں سمیت 6 اتحادی ہلاک

کابل(ایجنسیاں): افغانستان میں طالبان کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں 3امریکی فوجیوں سمیت 6اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں ۔ گزشتہ روز امریکی فوج کے ترجمان کرنل وائن شنک نے بتایا کہ جنوبی افغانستان میں ایک گشتی آپریشن کے دوران طالبان سے جھڑپ میں3 امریکی فوجی ہلاک ہوئے جبکہ فرانسیسی صدر کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل کے شمال مشرقی علاقے کی وادی علیسے میں فرانسیسی اور افغان فوجیوں کا ایک قافلہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک فرانسیسی فوجی ہلاک اور متعدد افغان فوجی زخمی ہوگئے۔

بیان میں صدر سرکوزی نے فرانسیسی فوجی کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فوج افغان عوام کیلئے امن اور استحکام کے کیے گئے وعدے پر عمل کررہی ہیں، تاہم ہلاک ہونے والے دیگر 2اتحادی فوجیوں کی قومیت کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب حزب اسلامی نے افغان صوبہ لوگر میں 8 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان حزب اسلامی کے مطابق صوبہ لوگر کے علاقے داوٴد حیل میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم کے زور دار دھماکے سے اتحادی افواج کے دو ٹینک تباہ کردیئے گئے۔ جس میں سوار 8 فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔
گزشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں کے بعد نئے سال کے آغاز میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ ادھر افغان صدر حامد کرزئی نے ایک روز قبل جنگ کی کوریج کے دوران ہلاک ہونے والے برطانوی صحافی روپرٹ ہیمر کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ اس کے زخمی ساتھی فلپ سے اظہار ہمدردی کیا۔
modiryat urdu

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago