Categories: افغانستان

افغانستان میں القاعدہ نے سی آئی اے بیس پر حملے کوانتقامی کارروائی قرار دیا ہے

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک): افغانستان کے صوبہ خوست میں القاعدہ نے سی آئی اے بیس پر کئے گئے حملے کو اپنے اہم جنگجوؤں کی شہادت کا بدلہ قرار دیا ہے. القاعدہ نے خوست میں سی آئی اے مرکز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی امریکی ڈرون حملوں میں متعدد طالبان رہنماؤں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے کی گئی تھی۔ یہ بات انٹرنیٹ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی ہے جسے بظاہر افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ مصطفٰی ابویزید نے جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے ایجنٹوں پر حملہ ’حق پرست شہیدوں‘ کی ہلاکت کے بدلے میں کیا گیا ہے۔ بیان میں جن رہنماؤں کا ذکر کیا گیا ہے ان میں ابو صالح الصومالی کے علاوہ بیت اللہ محسود کا نام بھی شامل ہے۔
خیال رہے کہ چھتیس سالہ ہمام خلیل ابوملال البلاوی نے گزشتہ بدھ کو امریکی سی آئی اے کے سات ایجنٹوں کو افغان صوبے خوست میں ایک خودکش بم حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔
یہ حملہ امریکی فوجی اڈے کی ورزش گاہ میں ہوا تھا جہاں تک ہمام خلیل نے بطور سی آئی اے مخبر رسائی حاصل کی تھی۔ خوست سی آئی اے مرکز میں پاکستان اور افغانستان میں حملے کرنے والے ڈرون طیاروں کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا۔
modiryat urdu

Recent Posts

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

1 week ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

2 weeks ago

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

معروف عالم مولانا سید سلمان حسینی ندوی کا انتقال، علمی دنیا سوگوار

2 weeks ago

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

غسل کعبہ کی روح پرور تقریب آج ہو گی

2 weeks ago

اسرائیل کا غزہ میں بےگھر افراد پر حملہ، ماں اور بچوں سمیت 6 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا…

2 weeks ago

“کتاب و حکمت کی تعلیم” اور “معاشرے کی تزکیہ و اصلاح” رسولِ اکرم ﷺ کی بعثت کے بنیادی مقاصد میں شامل ہیں

قومی مفادات اور ایرانی عوام کی زندگی کو کسی دوسرے ملک یا قوم کے مفادات…

2 weeks ago