عالم اسلام

حماس نے القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق کردی

حماس نے اپنے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ اور متعدد دیگر رہنماؤں کی شہادت کی تصدیق کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کی اسرائیل کے خلاف سب سے بڑی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے معروف ترجمان ابو عبیدہ، حماس کے سربراہ محمد سنوار، رفح بریگیڈ کے کمانڈر محمد شعبانہ سمیت اعلیٰ کمانڈرز حکم العیسیٰ اور رائد سعد بھی شہید ہوچکے ہیں۔
القسام کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام افراد رواں برس مختلف مقامات پر اور مختلف اوقات میں اسرائیلی فوج کی بمباری یا چھاپہ مار کارروائیوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران شہید ہوئے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے مئی 2025 میں محمد سنوار اور ستمبر 2025 میں ابو عبیدہ کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کی اب حماس نے باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

ابو عبیدہ کون تھے؟
حماس نے تصدیق کی ہے کہ ابو عبیدہ کا اصل نام حذیفہ الکحلوت تھا۔ وہ کئی برسوں تک القسام بریگیڈز کے ترجمان کے طور پر سامنے آئے اور غزہ میں حماس کی جانب سے سب سے نمایاں اور بااثر آواز سمجھے جاتے تھے۔
ابو عبیدہ ہمیشہ نقاب میں نظر آتے اور ان کی شناخت طویل عرصے تک خفیہ رہی۔ وہ جنگی صورتحال، میدانِ جنگ کی پیش رفت، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور اسرائیلی قیدیوں و فلسطینی قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بیانات جاری کرتے رہے۔
ان کے بیانات کو فلسطینی عوام اور عالمی میڈیا میں غیر معمولی توجہ حاصل ہوتی تھی۔

ابو عبیدہ کا آخری خطاب
ابو عبیدہ کا آخری بیان ستمبر کے اوائل میں سامنے آیا تھا، جب اسرائیل نے غزہ سٹی پر نئی فوجی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے علاقے کو جنگی زون قرار دیا اور بڑے پیمانے پر رہائشی عمارتیں تباہ ہوئیں، جس کے باعث فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر نقل مکانی ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی میں حماس کے سابق سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ، اس کے بعد یحییٰ سنوار پھر القسام بریگیڈز کے بانیوں میں شامل محمد ضیف بھی شہید کیے جا چکے ہیں۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago