زاہدان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے صدرمقام میں واقع جامع مسجد مکی کے سینئر رضاکار محافظ حاجی گل احمد شاہوزی کو حساس ادارے کے اہلکاروں نے منگل چار جولائی کو زاہدان سے گرفتار کیا ہے۔
اس سے پہلے مکی مسجد کے رضاکار خادم حاجی عبدالواحد شولی بر بھی عدالت میں پیشی کے بعد گرفتار ہوچکے ہیں جو اب تک قید میں ہیں۔
جامع مسجد مکی ایرانی اہل سنت کی سب سے بڑی مسجد ہے جو جامعہ دارالعلوم زاہدان کے احاطے میں واقع ہے۔ اسی جامعہ اور مسجد کے چار اساتذہ اور دو فوٹوگرافر بھی گزشتہ ہفتوں اور مہینوں میں انٹیلی جنس اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔
سیاسی مسائل کے مبصرین کا خیال ہے زاہدان کے خونین جمعہ (جہاں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم ایک سو نمازی شہید اور تین سو زخمی ہوئے) کے بعد خطیب اہل سنت مولانا عبدالحمید کے تنقیدی خطبات اور بیانات اور خونین جمعہ کے متاثرین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کمزور کرنے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جارہاہے۔ مذکورہ گرفتاریاں اسی دباؤ کے سلسلے میں ہیں۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید