مسلم اقلیتیں

کینیڈا نے اسلاموفوبیا کے خلاف پہلی بار نمائندہ خصوصی تعینات کردیا

مسلمانوں پر ہونے والے پے در پے حملوں اور افسوس ناک واقعات کے بعد کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے خلاف پہلی بار نمائندہ خصوصی تعینات کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ’ اسلاموفوبیا، نسل پرستی کے نظام، نسلی امتیاز اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن امیرہ الگھاویبی مشیر، ماہر اور نمائندہ کے طور پر خدمات انجام دیں گی’۔
امیرہ الگھاویبی انسانی حقوق کی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ کینیڈین ریس ریلیشن فاؤنڈیشن کی کمیونیکشن سربراہ اور ٹورونٹو اسٹار اخبار کی کالم نگار بھی ہیں، انہوں نے اس سے قبل ایک دہائی سے زائد عرصے تک پبلک براڈکاسٹ کمپنی سی بی سی میں بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امیرہ الگھاویبی کی تعیناتی کو سراہا اور تمام فورم پر نفرت انگیزی اور اسلاموفوبیا سے لڑنے کے لیے اس تعیناتی کو اہم قدم قرار دیا۔
جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ اسلاموفوبیا کے واقعات سے سب واقف ہیں۔
گزشتہ کچھ سالوں سے کینیڈا کی مسلم کمیونٹی پر کئی قاتلانہ حملے کیے گئے۔
جون 2021 میں کینیڈا کے جنوبی صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے ٹرک مسلمان خاندان پر چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
چار سال قبل کیوبیک سٹی میں قاتلانہ حملے میں 6 مسلمان جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔
گزشتہ روز امیرہ الگھاویبی نے کینیڈا میں حالیہ واقعات کے نام درج کرتے ہوئے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ان واقعات کو کبھی نہیں بھولیں گے ۔
مسلمانوں پر قاتلانہ حملوں کے پیش نظر جون 2021 میں وفاقی حکومت کی جانب سے اسلاموفوبیا پر ہونے والے ایک اجلاس میں یہ عہدہ بنانے کی سفارش کی گئی تھی۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago