بھارت؛ ٹرین میں نماز پڑھنے پر مسافروں پر مقدمہ

بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں سے عبادت کرنے کا بنیادی حق بھی چھین لیا، ریاست اتر پردیش میں ٹرین کے اندر نماز ادا کرنے والے 4 مسلمانوں کے خلاف مقمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے رکن اسمبلی دیپ لعل نے ستیاگڑھ ایکسپریس کی ویڈیو شیئر کی جس میں چار افراد ٹرین کے اندر نماز پڑھ رہے ہیں جس پر متعلقہ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا۔
بی جے پی کے رکن اسمبلی نے بات کا بتنگڑ بناتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ نماز پڑھنے کی وجہ سے ٹرین کے اندر آنے جانے کا راستہ بند ہوگیا اور دوسرے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر کارروائی ہونا چاہیئے۔
خیال رہے کہ یہ ویڈیو 20 اکتوبر کو اس وقت بنائی گئی جب ٹرین کھڈا ریلوے اسٹیشن پر رکی ہوئی تھی۔ بی جے پی رکن اسمبلی کی ایما پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور نمازیوں کی تلاش شروع کردی گئی۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago