بين الاقوامی

یوکرین جنگ جتنا ممکن ہو جلد روکنے کیلئے اقدامات کریں گے، پیوٹن

روس کے صدر ویلادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ جتنا ممکن ہو جلد روکنے کے لیے سب کچھ کریں گے لیکن یوکرینی صدر مذاکرات کے لیے تیار نہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے شہر سمر قند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ کے خاتمے کا عندیہ دیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر سے کہا کہ اب جنگ کا وقت نہیں ہے اور میں اس حوالے سے آپ کو فون پر بھی بتا چکا ہوں۔
پیوٹن نے مودی کو جواب میں کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ بھارتی وزیراعظم کو یوکرین کے حوالے سے تشویش ہے لیکن ماسکو سب کچھ کر رہا تھا تاکہ تنازع ختم ہوسکے۔
روسی صدر نے مودی کو مخاطب کرکے کہا کہ ‘یوکرین میں تنازع پر آپ کی پوزیشن کے بارے میں جانتا ہوں، آپ نے اس کے بارے میں مسلسل تشویش کا اظہار کیا ہے’۔
پیوٹن نے کہا کہ ‘ہم اس کو جتنا ممکن ہو جلد روکنے کے لیے سب کچھ کریں گے’۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین مذاکرات مسترد کرچکا تھا اور کہا تھا کہ جب تک وہ اپنی سرزمین سے روسی فوجیوں کو واپس نہیں بھیجتے اس وقت تک لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ ایسا امن قبول نہیں کریں گے جس کے تحت روس کو یوکرین کی زمین پر قبضے کی اجازت ہو۔
خیال رہے کہ روس نے رواں برس 24 فروری کو یوکرین کے خلاف کارروائی شروع کی تھی اور پیوٹن نے اپنے فوجیوں کو یوکرین میں داخل ہونے کا حکم دے دیا تھا۔
یوکرین جنگ میں تاحال سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ساتھ روس کے مغرب کے ساتھ تعلقات بھی بدترین سطح پر ہیں جو سرد جنگ کے بعد ایک مرتبہ پھر بدتر ہیں۔
روس کی یوکرین میں جنگ سے دنیا میں معاشی طور پر بڑا بحران کا سامنا ہے اور مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دوسری جانب یوکرین فوج کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ رواں ماہ کے شروع میں جوابی حملے شروع ہونے سے اب تک مشرقی یوکرین میں روس کے قبضے سے 3 ہزار مربع کلومیٹر پر مشتمل علاقہ واپس لے لیا گیا ہے۔
اس سے قبل صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ ایک ہزار اسکوائر کلومیٹر پر مشتمل علاقوں پر دوبارہ کنٹرول کیا گیا ہے، بعد ازاں بتایا گیا تھا کہ قبضے مجموعی طور پر 2 ہزار اسکوائر کلومیٹر تک علاقے آگیا ہے۔
یوکرین کی فوج نے بیان میں کہا تھا کہ خارکیف خطے کے اضلاع ایزم اور کوپیانسک میں بستیوں کی آزادی کا عمل جاری ہے، دونوں شہر سپلائی اور لاجسٹک کے اہم مرکز ہیں جن پر روس مشرق میں اپنی صف اول کی پوزیشنیں بحال کرنے کے لیے انحصار کررہا ہے۔
فوجی مبصرین کا کہنا تھا کہ یوکرین کی طرف سے دونوں شہروں پر قبضہ واپس حاصل کرنا خارکیف میں ماسکو کے فوجی عزائم کے لیے ایک سنگین دھچکا ہو گا۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago