ایرانی اہل سنت کی خبریں

ایران: سنی عالم دین حساس ادارے کی حراست میں انتقال کرگئے

بندرعباس (سنی آن لائن) ایران کے جنوبی صوبہ ہرمزگان کے ضلع سیریک سے تعلق رکھنے والے بلوچ سنی عالم دین “مولوی موسیٰ رحیمی” بندرعباس میں واقع سپاہ پاسداران کی انٹیلی جنس برانچ کی حراست میں اتوار (چوبیس جولائی) کو انتقال کرگئے۔
اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ “سنی آن لائن” کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، مولوی رحیمی کو تقریبا دو ماہ قبل حساس ادارے کے اہلکاروں نے سیریک میں واقع ’مہمانی‘ گاؤں سے اپنی حراست میں لی تھی۔
ضلع سیریک صوبہ ہرمزگان کے مشرق میں بحر مکران کے ساحل پر واقع ہے جس کی آبادی سنی بلوچ برادری پر مشتمل ہے۔
سکیورٹی اہلکاروں نے اتوار کے دن مرحوم کے بھائی کو اطلاع دی تھی کہ ان کے قیدی کی طبیعت خراب ہے۔ جب مولوی موسیٰ کے بھائی بندرعباس پہنچے، تو انہیں ان کے بھائی کی موت کی خبر دی گئی۔ بندرعباس صوبہ ہرمزگان کا صوبائی دارالحکومت ہے۔
مولوی موسیٰ رحیمی جامعہ عین العلوم گشت کے فاضل تھے جو ایرانی بلوچستان کے ضلع سراوان میں واقع ہے۔ موصوف اپنے گاؤں کے امام اور خطیب تھے۔
ممتاز دینی و سماجی رہ نما، مولانا عبدالحمید نے اس واقعے پر مرحوم کے اہل خانہ اور صوبہ ہرمزگان کے علما اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
جامعہ دارالعلوم زاہدان کے صدر نے سکیورٹی حکام سے مطالبہ کیا ہے اس واقعے کی انکوائری کرکے حقایق سامنے لائیں۔
مولوی موسیٰ رحیمی کی گرفتاری اور موت کی اصل وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔
شورائے مدارس اہل سنت جنوب (ہرمزگان، فارس، بوشہر) نے بیان شائع کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے ابہامات دور کرنے اور رائے عامہ کو حقایق سے آگاہ کرنے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔
ایرانی کردستان کے ممتاز عالم دین اور رہ نما ’کاک حسن امینی‘ نے بھی تعزیتی پیغام شائع کرتے ہوئے مولوی رحیمی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے لکھاہے سکیورٹی اور عدلیہ کے حکام قانونی اور عقل سے جوڑ رکھنے والے دلائل سامنے لائیں اور اس سانحے کی انکوائری کریں۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago