عالم اسلام

اومیکرون؛ ایک عمرے کے فوری بعد دوسرا عمرہ کرنے کی سہولت ختم

سعودی عرب نے اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر کورونا پابندیوں میں مزید سختی کرتے ہوئے ایک عمرے کے بعد فوری طور پر دوسرے عمرے کی سہولت ختم کردی ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے عمرہ پرمٹ کے اجرا کی پالیسی میں تبدییلی کرتے ہوئے ایک عمرے کے بعد دوسرے عمرے کے درمیان کم از کم 10 دن کا وقفہ لازمی قرار دیدیا ہے۔
قبل ازیں معتمرین کو ایک عمرے کے فوری بعد دوسرا عمرہ پرمٹ حاصل کرنے کی اجازت تھی تاہم اب یہ سہولت ختم کرتے ہوئے 10 روز سے کم وقفے پر اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ اقدام اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث اُٹھایا گیا ہے۔
سعودی حکومت کے اس اقدام کا مقصد رش کو کم کرنا اور مطاف میں طواف اور نماز کے دوران سماجی فاصلہ سمیت احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ اومیکرون ویریئنٹ کے کیسز میں اضافے کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں کورونا پابندیاں دوبارہ نافذ کی جا رہی ہیں۔ حال ہی میں ماسک کی پابندی اور سماجی فاصلہ رکھنے کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago