کل ہفتے کی شام کو اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم [حماس] کے القادسیہ مرکز پربمباری کی۔
العربیہ کے نامہ نگار نے بتایا کہ اس نے خان یونس میں بمباری کی آوازیں سنی ہیں۔ نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس سے وابستہ قادسیہ سائٹ کو تقریباً 12 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیارے وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی میں بعض اہداف پر بمباری کرتے رہتے ہیں۔
فلسطینی مقامی ذرائع نے بتایا کہ مزاحمت کاروں کی طیارہ شکن توپوں نے غزہ کی پٹی پرجنگی طیاروں پر فائرنگ کی۔
دریں اثناء اسرائیلی فوج کے طیاروں کی غزہ کی پٹی پر نچلی جاری رکھی ہوئی ہیں۔
تل ابیب کے ساحل پر فلسطینیوں کے راکٹ حملے
اسرائیلی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ فضائیہ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں فلسطینی دھڑوں کے ایک مقام پر بمباری کی۔
عبرانی “چینل 13” نے اطلاع دی ہے کہ فضائیہ نے تل ابیب کے ساحل پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں اہداف پر بمباری کی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ حال ہی میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے حماس کے راکٹ کمپلیکس کے متعدد اہداف پر بمباری کی اور ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر حماس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی سے دان بلاک کے مغرب میں بحیرہ روم کے ساحل پر داغے گئے راکٹوں کے جواب میں متعدد اہداف پر فضائی حملے کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے لیے حماس تنظیم ذمہ دار ہے اور غزہ کی پٹی سے ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کے نتائج بھگت رہی ہے۔
ایرانی عوام شدید ترین مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں؛ حکومت، پارلیمان اور نظامِ حاکمیت…
خراسان کے اہلِ سنت کا بارہواں فقہی مشاورتی اجلاس جمعرات کی صبح، 22 اکتوبر 2026ء…
ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات میں تناؤ بڑھنے لگا ہے۔
فرانس کے وزیرِاعظم سیباستیان لیکورنو نے پیر کے روز مختلف علاقوں میں محدود پیمانے پر…
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔
جمہوریہ آذربائیجان کے اسکولوں میں حجاب پر پابندی جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے؛ صدرِ…