مسلم اقلیتیں

بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کو2 سال مکمل؛ وادی میں آج بھی ہڑتال

بھارت کے مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضے کو2 سال مکمل ہوگئے لیکن آج بھی کشمیریوں کومسلسل ماورائے عدالت قتل، گرفتاریوں اورتشدد کا سامنا ہے۔
مقبوضہ کشمیرکی ریاستی حیثیت پر بھارت کے قبضے کو 2 سال مکمل ہوگئے، آج ہی کے دن دوسال قبل مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے ریاست کا درجہ چھین لیا تھا۔
اس موقع پرمودی سرکارنے متنازع اقدام کیخلاف مزاحمت روکنے کیلئے ریاستی طاقت کا غیر انسانی استعمال کیا۔ مقبوضہ وادی میں مظاہرے روکنے کیلئے ہزاروں اضافی فوجی اہلکاروادی میں پہنچائے گئے۔ وادی کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دئیے گئے۔
مودی سرکارکے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری نوجوان سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارت مخالف تحریک میں نئی جان پڑ گئی۔ قابض فوج نے چند ہی روز میں ہزاروں کشمیریوں کوگرفتار کر کے بھارت کی دور دراز جیلوں میں منتقل کر دیا۔ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دنیا سے چھپانے کیلئے انٹرنیٹ سروس منقطع کر دی گئی جب کہ مقامی اخبارات کی اشاعت روک دی گئی۔
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پربھارت کوپاکستان سمیت دنیا بھر میں شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ۔اقوام متحدہ سمیت مختلف عالمی فورمز پرمسئلہ کشمیرکو بھرپور اندازمیں اجاگرکیا گیا۔
دوسری طرف ترک صدر طیب اردوان نے دورہ پاکستان کے دوران پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سےخطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جبری پالیسیوں سے نہیں بلکہ انصاف کے ذریعے ممکن ہے۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد نے بھی مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کی اورجموں وکشمیرکو بھارت سے ایک الگ ملک قرار دیا۔
بی بی سی، ٹی آر ٹی، الجزیرہ، فرانس سمیت امریکی اوربرطانوی اخبارات نےاس وقت کشمیریوں کی آوازدنیا تک پہنچائی۔ جب مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ کی مکمل بندش تھی۔ بھارتی حکومت مقبوضہ وادی میں حالات معمول پر ہونے کا ڈھنڈوراپیٹ رہی تھی لیکن عالمی برادری نے اس کا کوئی اثرقبول نہیں کیا۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

3 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago