عالم اسلام

مسجد الحرام میں طواف القدوم کا آغاز، بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں

عازمین حج کے قافلوں کی مکہ مکرمہ آمد کا آغاز ہوگیا ہے اور طواف القدوم کی سنت کی ادائیگی کے موقع پر بیت اللہ میں لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونج اُٹھیں۔
سعودی میڈیا کے مطابق کورونا احتیاطوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے عازمین حج کے قافلے مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور آج سے مناسک حج کا آغاز ہو جائے گا اس سلسلے میں مکہ سے باہر سے آنے والے عازمین حج نے مسجد الحرام پہنچ کر طواف القدوم کی سنت ادا کی۔
وزارت حج و عمرہ کے ترجمان نے بتایا کہ النواریہ، الزایدی، الشرائع اور الہدیٰ مراکز میں حجاج کرام کا استقبال کیا گیا۔ طواف القدوم کی ادائیگی کے لیے مسجد الحرام میں داخل ہونے کے لیے 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گیے ہیں جو ہر 3 گھنٹے بعد مسجد الحرام میں داخل ہوں گے اور یہ کل رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
حج کے موقع پر ٹریفک کے امور کے انچارج عبدالرحمن الحربی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ عازمین کو لے جانے والی بسوں میں سینی ٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے جب کہ ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ احتیاطیں اور اقدامات کورونا وبا کے باعث کی جارہی ہیں جس کے باعث اس سال صرف 60 ہزار ویکسین لگوانے والے کو عازمین کو ہی حج کی اجازت دی گئی ہے تاہم مناسک کی ادائیگی کے لیے گروپس تشکیل دیئے جائیں گے جو اپنی اپنی باری پر مناسک ادا کریں گے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

16 minutes ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago