اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹومیں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اورخاتون گرفتارکرلیے گئے۔
کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہرٹورنٹوکے اسکاربوروایریا میں واقع مسجد میں مرداورخاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کوخطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پولیس نے فوری طورپردونوں مرد وخواتین کوگرفتارکرلیا تاہم پولیس نے ملزمان اوران کے ارادے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔
واضح رہے کہ اونٹاریو میں رواں ماہ 8 جون کو20 سالہ نوجوان نے چہل قدمی کرتے مسلم خاندان کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 74 اور44 سال خواتین، 46 سالہ مرد اور 15 سالہ لڑکی شہید ہوگئے تھے جب کہ واحد زندہ بچ جانے والا شدید زخمی 9 سالہ لڑکا اسپتال میں زیرعلاج ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید