ایرانی اہل سنت کی خبریں

ایران: مولانا نظرمحمد دیدگاہ انتقال کرگئے

ایرانشہر (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ممتاز سنی عالم دین اور سابق ممبر پارلیمنٹ مولانا نظرمحمد دیدگاہ ایرانشہر کے ایک مقامی اسپتال میں آج پانچ جون دوہزار اکیس کو دورانِ علاج انتقال کرگئے، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔

سنی آن لائن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، مولانا نظرمحمد دیدگاہ کی نمازِ جنازہ اتوار چھ جون کو ایرانشہر کی مرکزی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ ملک کے نامور علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
مولانا نظرمحمد دیدگاہ 1934ء کو ضلع ایرانشہر کی معروف بستی ’دامن‘ میں پیدا ہوئے۔ آپ ؒ نے درجہ اولی سے موقوف علیہ تک کی تعلیم جامعہ دارالعلوم کراچی میں حاصل کی جہاں شیخ الاسلام مفتی محمدتقی عثمانی دامت برکاتہم آپؒ کے ہم سبق ساتھی تھے۔ دورہ حدیث کے لیے آپؒ نے ٹنڈوالہ یار کا رخ کیا اور مولانا ظفراحمد عثمانی رحمہ اللہ سے فیض حاصل کرکے وہیں فارغ التحصیل ہوئے۔ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی محمدشفیع دیوبندی، شیخ القرآن مولانا غلام اللہ خان اور شیخ التفسیر مولانا عبدالغنی جاجروی رحمہم اللہ آپؒ کے دیگر اساتذہ میں شامل ہیں۔
آپؒ نے سیاست میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ چنانچہ 1979ء کے انقلاب سے پہلے ایرانشہر کی لوکل کونسل کے رکن منتخب ہوئے اور انقلاب کے بعد بھی ضلع ایرانشہر اور سرباز کے عوام کی نمائندگی کے لیے رکن پارلیمنٹ (اسلامی مجلس شوریٰ) منتخب ہوئے۔ پارلیمنٹ میں آپؒ نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی۔ شان صحابہ خاص کر حضرت معاویہؓ کے دفاع میں ایرانی پارلیمنٹ میں ان کا خطاب کافی مشہور ہے۔
جس وقت مولانا دیدگاہ رکن پارلیمنٹ تھے، آپ ہی کے گھر میں ایرانی اہل سنت کے وقت کے سرکردہ رہ نما (مولانا عبدالعزیز ملازادہ، کاک احمد مفتی زادہ) نے ”شورائے مرکزی سنت (شمس)“ کی بنیاد ڈالی جس کا مقصد اہل سنت ایران کے مطالبات کو پیش کرنا تھا جو بعد میں کالعدم قرار دیا گیا۔
مولانا دیدگاہ نے بعض دیگر علمائے اہل سنت کی طرح جیل کی صعوبتیں بھی برداشت کرکے اسلاف کی یادیں تازہ کردیں۔مولانا نظرمحمد رحمہ اللہ متعدد دینی مکاتب اور ایک دینی مدرسہ کی سرپرستی کررہے تھے۔ شریعت کی رو سے لوگوں کے تنازعات کا تصفیہ، علمائے کرام، حکومتی ذمہ داران اور اہل ِ سیاست کی رہ نمائی اخیر عمر میں آپؒ کا خاص مشغلہ تھا۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago