عالم اسلام

ایران میں مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کے ٹرائل کا آغاز

تہران: ایران میں مقامی سطح پر کورونا ویکسین تیار کر لی گئی ہے اور 3 رضا کاروں کو ویکسین لگا کر ٹرائل کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں مقامی سطح پر تیار کی گئی کورونا ویکسین کے ٹرائل کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ایران کے نائب صدر برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی سورینا ستاری اور وزیر صحت سعید نامکی سمیت سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں 3 رضاکاروں کو ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے۔
مقامی سطح پر تیار کردہ ویکسین کے ٹرائل میں حصہ لینے کے لیے 20 ہزار سے زائد رضاکاروں نے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 56 رضاکاروں کو ویکسین کے 14 دن کے فرق سے دو ٹیکے لگائے جائیں گے پھر ان کے نتائج کی جانچ پڑتال کے جائے گی اور چار ہفتوں بعد ویکسین کے استثنیٰ کے ردعمل کو جانچا جائے گا۔
اس حوالے سے وزارت صحت کے اعلیٰ عہدیداروں نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک ویکسین کو بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے حتمی منظوری نہیں مل جاتی ہے تب تک ایران عالمی ادارہ صحت سے دیگر کورونا ویکسین کی خریداری کی کوششیں جاری رکھے گا۔
گزشتہ ہفتے ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ عبدولنسر ہیممتی نے کہا تھا کہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے بینک ٹرانزیکشن میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں پر قابو پالیا گیا ہے اور اب ویکسین کی خریداری کے لئے رقم کی منتقلی کا ابتدائی معاہدہ کیا گیا ہے۔
ایران کے اعلی بینکر نے مزید بتایا تھا کہ بینک نے اس مرحلے پر ویکسین کی خریداری کے لئے 200 ملین یورو مختص کیے ہیں اور بعد میں مزید وسائل مختص کرنے پر راضی ہیں۔
قبل زیں ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح مقامی سطح پر کورونا ویکسین کی تیاری ہے جس کے لیے دوسرے ممالک سے بھی تعاون کی درخواست کریں گے۔
واضح رہے کہ ایران میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ محتاط اندازے کے مطابق اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 54 ہزار سے زائد ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago