عالم اسلام

فلسطینی خاتون اسرائیلی زندان میں مسلسل 48 دن سے تنہائی میں قید

فلسطینی انسانی حقوق کے کارکنوں اور ذرائع ابلاغ کے مطابق بیت المقدس سے تعلق رکھنے والی ایک سرکردہ فلسطینی سماجی کارکن فدویٰ حمادہ مسلسل 48 دن سے اسرائیلی زندان کی کسی کال کوٹھڑی میں تنہائی میں پابند سلاسل ہیں اور ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔
مقامی فلسطینی ذرایع نے حمادہ کے خاندان کے حوالے سے بتایا ہےکہ ڈیڑھ ماہ قبل فدویٰ حمادہ کو اسرائیل کی ایک جیل میں قید تنہائی میں‌ڈال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد اس کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔
اسیرہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ فدویٰ حمادہ کے حوالے سے بہت زیادی پریشان ہیں۔ اسیرہ کے بچوں، شوہر ، والدین اور یگر اقارب کی رابطہ کرنے کی کوششوں کے باوجود قابض حکام کی طرف سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
اسیرہ فدویٰ حمادہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ حمادہ کو گذشتہ نومبر میں الجلمہ جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا تھا۔ یہ اس کی پہلی قید تنہائی نہیں بلکہ وہ پہلے بھی دو ماہ تک قید تنہائی میں سزا کاٹ چکی ہیں۔
چونتیس سالہ فدویٰ حمادہ جنوبی بیت المقدس کے علاقے الصور سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہیں اسرائیلی فوج نے 12 اگست 2017ء کو حراست میں لیا تھا۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago