مسلم اقلیتیں

فرانسیسی عدالت نے چارلی ہیبڈو حملے کی معاونت کرنے والے 14 افراد کو سزا سنادی

فرانسیسی عدالت نے متنازع میگزین چارلی ہیبڈو کے دفتر پر حملے میں مرکزی ملزم حیات بومیدین سمیت 14 افراد کو سزا سنادی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی عدالت نے گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کے دفتر اور سپر مارکیٹ پر حملہ کرنے کے الزام میں 14 افراد کو سزا سنادی۔ عدالت نے 3 افراد کی غیر موجودگی میں ان پر مقدمہ چلایا گیا، جو ممکنہ طور پر شام فرار ہوچکے ہیں۔
عدالت نے ان 14 ملزمان کو 4 سال سے عمرقید تک کی سزائیں سنائیں، تمام ملزمان پر چارلی ہیبڈو میگزین کے دفتر اور سپر مارکیٹ پر حملوں میں معاونت کا الزام تھا۔
عدالت نے ان ملزمان میں شامل مرکزی ملزم حیات بومیدین کی عدم موجودگی میں دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کرنے اور دہشت گردوں کے گروپ سے منسلک ہونے پر30 سال قید کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ وہ تاحال زندہ ہیں اور گرفتاری اور سزاؤں سے بچنے کے لیے شام میں چھپی ہوئی ہیں جہاں ممکنہ طور پر انہوں نے داعش کو جوائن کرلیا ہے۔

دوسری جانب چارلی ہیبڈو حملے کے متاثرین اور سماجی کارکنان کے وکلا نے عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف اور آزادی اظہار رائے کی جیت ہے۔

واضح رہے متنازع میگزین چارلی ہیبڈو کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے رد عمل میں 7 جنوری 2015 کو ان کے دفتر پر حملہ کیا گیا تھا جس میں خاکے بنانے والے کارٹونسٹ سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ سپر مارکیٹ حملے میں مزید 4 افراد مارے گئے تھے اور اس دوران ایک خاتون پولیس اہلکار کو بھی ہلاک کیا گیا۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

5 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago