عالم اسلام

اسرائیل کے ساتھ دوستی، بحرینی عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی

خلیجی ریاست بحرین میں حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اعلان اور صہیونی ریاست کےساتھ معاہدے کرنے کے خلاف عوامی سطح پر احتجاجی مظاہرے شرو ہوگئے ہیں۔ کل جمعہ اور آج ہفتے کے روز بھی منامہ میں حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے۔

آج ہفتے کے روز منامہ میں ایک مظاہرہ کیاگیا جس میں مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کےقیام کی شدید مذمت کی۔

ادھر سماجی کارکنوں نے منامہ میں  اسرائیل ۔ عرب دوستی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی تفصیلات اور ان کی تصاویر بھی پوسٹ کی  ہیں۔

سماجی کارکنوں نے بتایا کہ اسرائیل مخالف ریلی دارالحکومت مناما میں ابو صبیح کے مقام سے شروع ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا۔ مظاہرین میں مردوں کے ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

مظاہرین کی جانب سے اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ‘جمعہ غضب القدس’ کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کو حکومت کی خیانت اور دھوکہ دہی قرار دیا اور بحرینی حکومت کے خلاف مردہ باد کے نعرے لگائے۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کےاعلان کےحوالے سے امریکا میں امن معاہدوں پر دستخط کئے تھے۔ فلسطینی قوتوں نے عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کےقیام کو قضیہ فلسطین کے ساتھ خیانت قرار دیا ہے۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago