عالم اسلام

دنیا پر مشکلات اللّٰہ کی طرف سے امتحان ہے، خطبہ حج

مکہ المکرمہ کی مسجد نمرہ میں شیخ عبداللہ بن سلیمان خطبہ حج میں کہا ہے کہ دنیا پر مشکلات اللّٰہ کی طرف سے امتحان ہے۔
سعودی عرب میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے عازمین میدان عرفات میں موجود ہیں جہاں روح پرور خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اللّٰہ کا شکرادا کرتے ہیں جس نےانسانوں کو بے شمارنعمتیں عطا کیں، جو کچھ زمین اور آسمانوں میں ہے سب اللّٰہ کا ہے۔
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ تقویٰ اختیار کرنے والے کی ہر تنگ دستی دور کردی جاتی ہے، تقوی سے انسان برائیوں سے بچتا ہے لیکن آج بڑی تعداد میں لوگ اللّٰہ کی بندگی سے غافل نظر آتے ہیں۔
شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ گواہی دیتا ہوں اللّٰہ کے سوا کوئی معبود نہیں، قربانی اورعبادات خالصتاً اللّٰہ کے لیے ہی ہیں اور سیدھے راستے پر چلنے والے کے لیے ہی نجات ہے۔
انہوں نے کہا کہ اہل تقویٰ کی صفات میں اولین صبر ہے، اللّٰہ تعالیٰ نے خوشی اور صبر دونوں میں صبر کرنے کا کہا ہے اور صبر پر کار بند رہنے والوں کے لیے خیر کی بشارت ہے۔ حضورﷺ نے اپنی زندگی خیر کے لیے وقف کی۔
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ عبادات سے ہی مصیبت سے چھٹکارا ملتا ہے، اللّٰہ ہر چیزکا خالق ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں، مسلمان ہر طرح کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں، اللّٰہ کے حکم سے ہی مصیبتیں آتی اور دور ہوتی ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ مشکلات دائمی نہیں اللّٰہ کا فرمان ہے ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، اللّٰہ نے سود کو حرام اور جائز منافع کو حلال قرار دیا ہے۔
خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ قرآن مجید میں ہے کہ حضور اکرمﷺ ہی خاتمنبین ہیں، نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی ایمان ہے۔ دنیاوی زندگی کبھی مصائب اور مشکلات سے خالی نہیں ہوتی، مصیبتیں اور مشکلات انسان کو اللّٰہ کے ہونے کا یقین دلاتی ہیں۔
اللّٰہ انسان کے لیےمشکل نہیں آسانی چاہتا ہے،قرآن میں ہے معمولی مصیبت کا مقصد بڑے عذاب سے آگاہی ہے، قرآن مجید میں عدل و انصاف کا درس دیا گیا ہے، اللّٰہ کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہی تقوی ہے، اللّٰہ نے انبیا کو تذکیہ نفس کے لیے بھیجا، اللّٰہ نے مرد وعورت کو باہمی احترام اور خیال رکھنے کا درس دیا ہے۔
اسلام نے معاشرے میں باہمی احترام اور اچھے اخلاق کا درس دیا ہے، اسلام رشتے دار، عزیز واقارب کا خیال رکھنے کابھی درس دیتا ہے، اس کے علاوہ اسلام غربا اور مساکین کے حقوق کا تحفظ رکھنے کابھی درس دیتا ہے۔
شیخ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ اسلام صدقہ وخیرات کے ذریعے مشکلات حل کرنے کا درس دیتا ہے، اسلام کسی بھی قسم کے فتنے کو پھیلانے سے روکتا ہے، اس کے علاوہ اسلامی تعلیمات ہر اس چیز سے اجتناب کا درس دیتی ہے جو انسانی صحت کے لیے مضر ہو۔

baloch

Recent Posts

کوئی بھی «جنگ» کی تمنا نہ کرے / جنگ کی روک تھام حکام کے ہاتھ میں ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے جمعہ بیس فروری کو زاہدان کی نماز جمعہ کے اجتماع…

3 months ago

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے معافی مانگیں اور ان کے مطالبات تسلیم کریں

جنوری کے واقعات کا کوئی جواز نہیں؛ حکام جواز پیش کرنے کے بجائے عوام سے…

4 months ago

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب کیا

ایرانی عوام نے سن 1979ء میں “انصاف” اور “بہتر زندگی” کے حصول کے لیے انقلاب…

4 months ago

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

جنگ روکنے کا بہترین راستہ: ایرانی قوم کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے

4 months ago

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا کو ’’حیرت زدہ اور مبہوت‘‘ کر دیا

ایران میں حالیہ احتجاجات میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے ایران کے عوام اور دنیا…

4 months ago

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں

حالیہ احتجاجات میں عوام کے قتلِ عام کی مذمت اور شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی…

5 months ago