مسلم اقلیتیں

عہدہ سنبھالنے کے پہلے روز ہی ‘مسلمانوں پر پابندی’ کا خاتمہ کروں گا، جو بائیڈن

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ صدر کے عہدے پر آنے کے پہلے دن ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے مسلمانوں پر پابندی کو کالعدم قرار دیں گے اور ایسے اقدامات کی وجہ سے ہونے والے معاشرتی نقصانات کو ختم کرنے کے لیے مسلمانوں کے ساتھ شراکت کریں گے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی مسلمانوں کی وکالت کرنے والی تنظیم انگیج ایکشن سے خطاب میں سابق نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت مسلمان سب سے پہلے حملوں کا شکار ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الفاظ، اپنی پالیسیوں، اپنی تقرریوں اور اپنے کاموں کے ذریعے پورے ملک میں نفرت کے شعلوں کو جنم دیا ہے، میں پہلے عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی مسلمانوں پر پابندی کو کالعدم کردوں گا’۔
واضح رہے کہ جنوری 2017 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدہ سنبھالنے کے پہلے ماہ کے دوران سات مسلم اکثریتی ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی تھی۔
اس پابندی کو عدالتوں میں چیلنج کیا گیا تھا اور اس میں چند غیر مسلم ممالک جیسے شمالی کوریا اور وینزویلا کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
مختلف عدالتوں کے بعد بالآخر امریکی سپریم کورٹ نے اس حکم کو برقرار رکھا تھا۔
امریکی میڈیا نے اس حکم کو ‘مسلمانوں پر پابندی’ قرار دیا تھا کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے بھی عارضی طور پر مسلمانوں کو امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی صدر نے اس کی وجہ بتائی تھی کہ یہ پابندیاں امریکیوں کو آئندہ دہشت گردانہ حملوں سے بچانے کے لیے ضروری ہیں۔
تنظیم کے سامنے اپنی تقریر میں جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر الزامات عائد کیے کہ وہ نفرت کے شعلوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اسکولوں میں بچوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے اور نفرت انگیز جرائم میں اضافہ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس ٹرمپ انتظامیہ کے تحت ہم نے اسلامو فوبیا میں غیر معمولی اضافہ دیکھا ہے۔’۔
جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ محکمہ دفاع اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) میں اہم عہدوں پر اسلاموفوبیا پھیلانے والوں کی تقرری کی ہے۔
دن بھر کی مصروفیات کے بعد اس تنظیم نے 3 نومبر کو 10 لاکھ مسلمان ووٹرز کو رائے شماری میں لانے کے عزم کا اظہار کیا۔
تنظیم کے چیئرمین خرم وحید نے کہا کہ یہ گروپ مشی گن، وسکونسن، پنسلوانیا اور فلوریڈا جیسے سوئنگ ریاستوں میں کام کرے گا تاکہ وہ مسلمان ووٹرز کو جو بائیڈن کی حمایت کے لیے راضی کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ‘ہم اس ٹرمپ کی صدارت کے معاشرتی نقصان کو دور کرنے کے لیے آپ کے ساتھ شراکت کرنا چاہتے ہیں’۔
جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا میں مسلمان برادریوں نے سب سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقلیتی گروپوں پراس ‘ناکارہ مسلمانوں پر پابندی’ کے ساتھ حملہ محسوس کیا تھا۔
یہ ابتدا تھی جس کے بعد تقریبا چار سالوں تک مسلمانوں کو دباؤ اور توہین اور مسلمان امریکی برادریوں کے خلاف حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
جو بائیڈن نے عہد کیا کہ وہ کانگریس کے ساتھ نفرت انگیز جرائم کی حوصلہ شکنی اور حکام کے ذریعہ مذہبی اور نسلی تبلیغ کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی پر کام کریں گے۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago