مسلم اقلیتیں

لکھنؤ: ندوۃ العلماء میں پہلی بار ‘آن لائن’ تعلیم !

ندوۃ العلماء ملک کی معروف دینی درسگاہ ہے۔ باوجود اس کے یہاں پر ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر اداروں کی طرح نہیں ہوتا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ندوۃ العلماء میں پہلی بار طلبا کی تعداد محدود کرنے کے ساتھ ‘آن لائن تعلیم’ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملک کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں پہلی بار آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے کیونکہ کورونا سے پیدا ہوئے بحرانی حالات سے نمٹنے کا یہ بہتر طریقہ ہے۔
مدرسہ انتظامیہ نے طلبا کی تعداد محدود کرنے کے ساتھ ہی آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے جا رہی ہے، جس میں پرانے طلباء کو آن لائن داخلہ کی تجدید کی ہدایت دیتے ہوئے، نئے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 8 اگست اور فیس 525 روپے رکھی گئی ہے، جسے آن لائن ادا کرنی ہوگی۔
معلوم رہے کہ آن لائن تعلیم کا خاکہ پیش کرنے کے لیے اساتذہ کو 8 اگست کو ندوۃ العلماء میں بلایا گیا ہے۔ اتر پردیش میں اسکول کالج اور مدرسہ بورڈ میں آن لائن تعلیم پہلے ہی شروع ہو چکی ہے لیکن ندوۃ العلماء آن لائن کلاس شروع کرے گا، ایسی امید نا ممکن معلوم ہوتی تھی۔
دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ندوۃ العلماء کی تعلیمی کمیٹی نے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل طلبہ کو nadwa.in پر داخلے کی تجدید کرانی ہوگی۔اعلان کے مطابق امسال نئے داخلے نہیں ہوں گے اور نہ ہی خصوصی اول، ثالثہ اداب، تدریب افتاء، شعبہ انگریزی و صحافت کھولے جائیں گے۔ یعنی ہر وہ شعبہ جس میں نئے داخلے ہوتے رہے ہیں، امسال ان میں مکمل پابندی ہوگی۔
ندوۃ العلماء بھارت میں ہی نہیں بلکہ ملک کی معروف دینی درسگاہ مانی جاتی ہے۔ باوجود اس کے یہاں پر ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر اداروں کی طرح نہیں ہوتا، جس کا جس کی قیمت یہاں کے طلباء کو چکانی پڑتی ہے۔کیونکہ اگر آپ کو نوکری کرنی ہے تو جس ادارے میں جائیں گے، وہاں کے شرائط کے مطابق ہی آپ کو نوکری ملے گی لہذا ندوۃ العلماء انتظامیہ کا یہ فیصلہ قابل تعریف ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے دیگر دینی ادارے بھی اپنے یہاں آن لائن کلاسز شروع کرنے پر غور و فکر کر پائیں گے۔
ملت ٹائمز

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago