بھارتی حکومت کی ایما پر مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 4 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام کے علاقے نیپورہ اور ضلع اسلام آباد کے علاقے لالن میں سرچ آپریشن کی آڑ میں ریاستی جبر کا بازار گرم کردیا۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں گھر گھر تلاشی لی گئی جب کہ علاقے میں حالات کی معلومات کشمیر سمیت دنیا بھر کے مختلف علاقوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے موبائل فون اور انٹر نیٹ کی سہولت معطل کردی ہے۔
بھارتی فوج نے نیپورہ اور لالن میں 2،2 نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ ان علاقوں کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں جب کہ نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کو طاقت سے روکنے کے لیے فوجی اہلکاروں، نیم فوجی دستوں اور کٹھ پتلی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید