عالم اسلام

کورونا وائرس کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف نہ ہوسکا

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سعودی حکومت کے اقدامات کے پیش نظر اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام اور مسجدی نبوی میں اعتکاف نہیں کیا گیا۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حرمین کے امور کی نگرانی کرنے والی پریزیڈینسی نے 20 اپریل کو اعلان کردیا تھا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر کے پیش نظر اس سال ماہ مبارک کے آخری عشرے میں مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پریزیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کی تھی۔
بعدازاں یکم مئی کو سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیتے ہوئے نماز پنچگانہ کی اجازت دے دی تھی تاہم دونوں مساجد کے وضو خانے، غسل خانے اور بیت الخلا بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھاجب کہ اعتکاف موقوف کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago