بھارتی دارالحکومت میں فسادات سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد47 ہوگئی، شہر میں خوف اور کشیدگی کی فضا برقرار ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو دہلی میں فسادات کی افواہیں گردش کرتی رہی اور اگلے ہی روز متاثرہ علاقوں گوکلپوری اور شیو وہار میں نالوں سے چار مزید لاشیں برآمد ہوئیں۔
دہلی کے پولیس کمشنر ایس این شری واستو نے پیر کو پریس کانفرنس میں بتایاکہ فسادات کے بعد 300 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور جن لوگوں کے خلاف ثبوت موجود ہیں انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں اتوار کو ہنگاموں کی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف بھی 6 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے بھارت کے متنازع شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے مظاہرین کے خلاف ہندو انتہاپسندوں کی اشتعال انگیزی کے بعد خوں ریز فسادات پھوٹ پڑے تھے جن میں 47افراد ہلاک اور 200زخمی ہوچکے ہیں۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید