ایرانی اہل سنت کی خبریں

زاہدان کے علما کا جلسہ عام منعقد ہوا

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان کے سنی علمائے کرام بدھ گیارہ دسمبر کو دارالعلوم زاہدان میں اکٹھے ہوئے جہاں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید اور مولانا مفتی محمدقاسم قاسمی نے حاضرین سے گفتگو کی۔
سنی آن لائن کے نامہ نگاروں کے مطابق، اس جلسے کے آغاز میں دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ حدیث مولانا مفتی محمدقاسم نے علمائے کرام کولوگوں کی اصلاح کے لیے محنت کے ساتھ ساتھ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی اصلاح کی بھی ترغیب دی۔
مفتی قاسمی نے مساجد کے ائمہ و علمائے کرام کو مخاطب کرکے ’تلاوت قرآن پاک میں تجوید‘، ’قرآن کے نسخوں کے احترام‘ اور مساجد کی ’صفائی ستھرائی‘ پر زور دیا۔

اہل سنت ایران کی سب سے زیادہ بااثر شخصیت مولانا عبدالحمید نے تزکیہ نفس اوراصلاح معاشرہ کو علمائے کرام کے جلسے کا مقصد قرار دیا۔
انہوں نے علمائے کرام کی مجلس میں کہا: سب سے بڑا ظلم یہی ہے کہ بندہ خود کو دھوکہ دے۔ نفس امارہ انسان کو دھوکہ دیتاہے اور اسے خودپسندی اور تکبر کا شکار کرتاہے۔ ہم سب کو اپنی قبر اور آخرت کے لیے متفکر رہ کر دعا کرنی چاہیے۔
صدر جامعہ دارالعلوم زاہدان نے کہا: علم و عمل کے درمیان ایک خاص تعلق ہے؛ احادیث کے مضمون سے پتہ چلتاہے کہ جو اہل علم دنیا میں اپنے علم پر عمل نہیں کرتے ہیں، آخرت میں علم سے عاری لوگوں کی نسبت سے ان کا محاسبہ زیادہ سخت ہوگا۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے کہا: علما کو چاہیے دیگر لوگوں سے بڑھ کر احکام شریعت اور نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر پابندی سے عمل کریں۔ اگر علما اس حوالے سے سستی کا مظاہرہ کریں، عوام بھی شریعت کے بارے میں سستی و غفلت کا شکارہوجائیں گے۔
انہوں نے اصلاحِ معاشرہ کو علما کی اہم ذمہ داریوں میں یاد کرتے ہوئے اس حوالے سے منصوبہ بندی، محنت اور تبلیغی جماعت سے تعاون پر زور دیا۔
مغرب سے عشا تک جاری رہنے والے جلسے کے اختتام پر مولانا عبدالحمید نے دعا کرائی۔
یاد رہے زاہدان کے علمائے کرام جامعہ دارالعلوم زاہدان کے شعبہ سماجی امور کی دعوت پر اکٹھے ہوچکے تھے جہاں معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے کے لیے مشورت ہوئی۔ اسی جلسے میں طے ہوا شہر کو متعدد حلقوں میں تقسیم کی جائے اور ماہانہ علمائے کرام بیٹھ کر مشورت کریں۔ نیز فیصلہ ہوا ہر تین مہینے کے بعد شہر کی سطح پر علمائے کرام کا جلسہ عام منعقد ہوجائے۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

10 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago