مسلم اقلیتیں

سری لنکا میں برقع اور نقاب پر پابندی پرغور

سری لنکا کے اراکین اسمبلی نے ملک بھر میں برقع اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی پر غور شروع کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 خود کش دھماکوں میں 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد برقع اور نقاب پہننے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کا امکان ہے۔
سری لنکن پارلیمنٹ کے رکن اسمبلی اشو مارا سنگھے نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی مذہب کے خلاف نہیں ہیں تاہم اب برقع اور نقاب لینے پر پابندی لگانے کے لیے مباحث کیے جا رہے ہیں۔
سری لنکا کے رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ سری لنکا میں عمومی طور پر مسلمان خواتین بھی برقع یا نقاب نہیں لیتی ہیں تاہم کچھ لوگ شدت سے اس پر عمل پیرا ہیں۔ چہرہ ڈھک لینے سے شناخت ممکن نہیں رہتی جس کا دہشت گرد اُٹھاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں ہونے والے 8 خود کش دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے تاہم حکومت تاحال اپنے سابق موقف پر قائم ہے جس میں دھماکوں میں مقامی تنظیم التوحید کے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago