مسلم اقلیتیں

آسٹریلیا میں مسلمان لڑکی پر حملہ، حجاب کھینچ ڈالا

آسٹریلیا میں مسلمانوں سے نفرت کا تازہ واقعہ پیش آیا ہے، شرپسند خاتون نے چلتی ٹرین میں باحجاب لڑکی پر حملہ کرکے اسے زدوکوب کیا اور مغلظات بکیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میلبورن شہر میں اسلام و فوبیا کی شکار ایک شرپسند خاتون ٹرین میں موجود مسلمان خواتین کی موجودگی پر سیخ پا ہوگئی اور ایک مسلمان لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اسے بچانے دوسری مسلمان لڑکی آئی تو اس پر تشدد کیا اور گالیاں بکیں۔
اس حوالے سے تشدد کی شکار مسلمان خاتون نے سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے لکھا کہ اسے نفرت انگیزی کا نشانہ اس وقت بنایا جب وہ دوسری مسلمان خاتون کو حملہ آور کے نرغے سے بچانے کی کوشش کررہی تھی۔
بیس سالہ فہیمہ ایدن نے لکھا کہ مسلمان خاتون کو بچانے پر آسٹریلوی خاتون نے اس پر حملہ کردیا، حملہ آور نے دھکے دیے، مغلظات بکیں اور زدو کوب کیا۔
واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں خاتون اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے باحجاب لڑکی کودھکے دے رہی ہے۔ متاثرہ لڑکی نے حملہ آور کو بتایا کہ وہ آسٹریلوی شہری ہے جب کہ حملہ آور خاتون چلاتی رہی کہ ’مجھے اسلام سے نفرت ہے، مسلمان دہشت گرد ہیں‘۔
واقعے کے بعد مقامی پولیس نے 39 سالہ خاتون کے خلاف بے جا حملے کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزمہ کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago