مسلم اقلیتیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے مجگنڈ میں نام نہاد تلاشی آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کٹھ پتلی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے تینوں نوجوان فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ شہید نوجوانوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے، جبکہ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 5 گھر بھی مسمار کردیے ہیں۔
دوسری جانب نام نہاد سرچ آپریشن میں بے گناہ نوجوانوں کی شہادتوں پر کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاج کیا جس کے بعد حکام کی جانب سے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔
واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ خواتین اور بچوں سمیت 48 کشمیریوں کو شہید کردیاتھا جب کہ احتجاجی مظاہروں کو کچلنے کے لیے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن، آنسوگیس، شیلنگ اور لاٹھی چارج کا بھی بے دریغ استعمال کیا تھا جس کے باعث 196 کشمیری زخمی ہوئے جن میں بزرگ اور خواتین شامل ہیں۔

baloch

Recent Posts

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago

اقبال اور فلسطین: ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق

دنیا کا ہر حساس فرد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر مضطرب ہے، نصف صدی قبل…

1 month ago