عالم اسلام

حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کیلئے پرعزم ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت امریکا میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کے لیے پر عزم ہے۔
ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت خارجہ کو یہ ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ امریکی جیل سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے امریکی انتظامیہ سے بات کریں۔
یاد رہے کہ 2010 میں دہشت گردی اور القاعدہ سے تعلق کے الزام میں امریکی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
علاوہ ازیں وزارت داخلہ کے ایک سینئر حکام نے ڈان کو بتایا تھا کہ حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے بدلے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے تبادلے پر غور کرسکتی ہے کیونکہ امریکی حکومت متعدد مرتبہ شکیل آفریدی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایبٹ آباد میں چھپے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن میں سی آئی اے کی مدد کی تھی۔
بعد ازاں شکیل آفریدی کو پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا تھا اور مئی 2012 میں فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن (ایف سی آر) کے تحت غداری کیس میں 33 سال کی سزا دی گئی تھی، جسے بعد ازاں ایف سی آر کمشنر نے 10 سال کردیا تھا۔
یاد رہے کہ حال ہی میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے ساہیوال جیل منتقل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب سینئر تجزیہ کار زاہد حسین نے قیدیوں کے تبادلے کے دعویٰ سے اختلاف کیا اور کہا کہ ’اس طرح کے دعویٰ آسانی سے کیے جاسکتے لیکن اس کے لیے قانونی مفادات بھی ہونا ضروری ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کا کوئی تبادلہ نہیں ہوسکتا کیونکہ امریکا اور پاکستان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، اس کے علاوہ ’اگر قانونی طور پر بات کی جائے تو ڈاکٹر عافیہ امریکی شہری ہیں اور انہیں وہاں سزا دی گئی جبکہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پاکستانی شہری ہیں اور انہیں یہاں سزا دی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’امریکا میں ایسا کوئی قانون نہیں کہ سزا یافتہ قیدی کو رہا کیا جائے، سوائے اس کے کہ امریکی صدر انہیں معاف کریں لیکن اس کا بہت کم ہی امکان ہوسکتا ہے‘۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

3 hours ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago