عالم اسلام

عازمین حج کی خدمت کے لیے 14 ہزار ملازمین،400 گاڑیاں مامور

خادم الحرمین الشریفین کے مشیر، مکہ معظمہ کےگورنر اور مکہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین شہزادہ خالد الفیصل نے حج 1439ء کے آپریشنل پلان کا اعلان کردیا ہے۔ رواں سال حج کے موقع پر دنیا بھر سے آئے عازمین حج کی خدمت پر 14 ہزار اہلکار اور 400 گاڑیاں مُختص کی گئی ہیں۔
حج آپریشنل پلان کے اعلان کا مقصد حج کے حوالے سے تیار کردہ منصوبوں کو عملی شکل میں لانا اور ان کی کار کردگی سے استفادہ کرنا ہے۔ حج آپریشن پلان کی نگرانی مشاعر مقدسہ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے۔ اس میں مشاعر مقدسہ ٹرین، الجمعرات تنصیبات، سیورج، طہارت خانوں کا قیام اور پانی کی فراہمی، حجاج بیت اللہ کو پانی پلانے کا منصوبہ، حج سروسز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے دیگر خدمات شامل ہیں۔
حج آپریشنل پلان کی نگران اتھارٹی کے ترجمان انجینیر جلال بن عبدالجلیل کعکی نے ایک بیان میں کہا کہ حجاج کرام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا منصوبہ گورنر مکہ زیرنگرانی روبہ عمل ہے۔ گورنر مکہ اور ان کے نائب حج سے متعلق سروسز کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انجینیر کعکی نے کہا کہ حج کے موقع انتظامی اور تکنیکی عملے سمیت 14 ہزار افراد کو حجاج کی خدمت پر مامور کیا جا رہا ہے جب کہ حجاج کرام کی آمد ورفت کے لیے 400 گاڑیوں کا بھی بندوبست ہے۔
انہوں نے کہا کہ حج آپریشنل منصوبے کے تحت المشاعر ٹرین آٹھ ذی الحج کو منیٰ سے حجاج کرام کو عرفات، وہاں سے پھر منیٰ لائے گی۔ یوں المشاعر ٹرین کی مدد سے ساڑھے تین لاکھ حجاج کرام کو عرفات تک ٹرانسپورٹ کی سہولت مہیا کی جائےگی جب کہ ایام تشریق میں مجموعی طوپر ایک ملین سے زاید عازمین حج المشاعر ٹرین سے سفر کرسکیں گے۔
حجاج کرام کو سہولت کے لیے مشاعر میں36 ہزار ہنگامی غسل خانون کا اہتمام کیا گیا ہے۔ حجاج کرام کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے مشاعر مقدسہ میں 600 ٹینکیاں نصب کی گئی ہیں جہاں ایک گھنٹے میں اوسطا 700 مکعب میٹر پانی مہیا کیا جائے گا۔

baloch

Recent Posts

اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے سامنے صف آرا ہونے میں کوئی خیر یا فائدہ نہیں

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے 31 جولائی 2026ء کے خطبہ جمعہ میں مشرقِ وسطیٰ میں…

1 hour ago

“عدل و انصاف کی ترویج”، “متحرک معیشت”، اور “عوام کی رضامندی” حکومتوں کی بقا کا راستہ ہیں

"عدل و انصاف کی ترویج"، "متحرک معیشت"، اور "عوام کی رضامندی" حکومتوں کی بقا کا…

1 week ago

حقوق اللہ اور حقوق الناس کی پامالی تقویٰ اور اعتدال کے راستے سے نکلنے کے مترادف ہے

زاہدان میں 17 جولائی 2026 کو نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران شیخ الاسلام مولانا…

2 weeks ago

“مذاکرات اور بات چیت” ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

"مذاکرات اور بات چیت" ملک کو بچانے کا بہترین طریقہ ہے

3 weeks ago

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، 9 سالہ بچی سمیت کم از کم 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

3 weeks ago

اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سب سے بڑا جہاد ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے زاہدان میں نماز جمعہ تین جولائی 2026ء کے خطبے کے…

4 weeks ago